مسرت جمشیدچیمہ

فسطائی حکومت کے جبر سے ثابت ہو گیااس کے اعصاب پر عمران خان خان سوار ہے’مسرت جمشیدچیمہ

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے پولیس کی رکاوٹوں،لاٹھی چارج اورشیلنگ کے باوجود عمران خان کی کال پر گھروں سے نکلنے پر کارکنان اور سپورٹرز سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کی طرز پر جدوجہد میں قربانی دینے والے کارکنان کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،نہتے کارکنوںنے حکومتی جبر کا ڈٹ کرمقابلہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نوجوان ،خواتین،بزرگ پولیس کے لاٹھی چارج، شیلنگ اورگولی کا سامنا کر کے مزید مضبوط ہوئے ہیں ،فسطائی حکومت کے ظلم اورجبر سے ثابت ہو گیااس کے اعصاب پر عمران خان خان سوار ہے۔

انہوںنے کہا کہ استدعا ہے عدالت لبرٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کی فیملیوںپرشیلنگ کا نوٹس لے اور ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میںلایا جائے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر ملک کی سلامتی کے ادارے میں تقسیم کا انتہائی گھنائونا کھیل کھیل رہی ہے ،ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے سازش کے تحت انارکی اورافراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن تحریک انصاف کے صبر کا مظاہرہ کر کے ان کی سازش کو ناکام بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے چھ روز کی مہلت دی ہے اگر اس پر عمل نہ ہوا تو کارکنان دوبارہ باہر نکلیںگے اور اسلام آبادپہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو سنگین بحرانوں سے باہر نکالنے کا واحد راستہ فریش مینڈیٹ ہے اور پاکستان اس میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہوش کے ناخن لئے جائیں اورفوری عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں