رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف فوری انتخابات کیلئے اداروں کودھمکانے سے گریزکرے’ رانا ثنا اللہ

لاہور( گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات اوراتحادیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے بعدانتخابات ہوںگے۔،تحریک انصاف فوری انتخابات کے خواب کوپوراکرنے کے لئے قومی اداروں کودھمکانے سے گریزکرے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ اوراحتجاجی مظاہروں کے ذریعے نوجوان نسل میں ناشائشہ زبان کو فروغ دے رہے ہیں۔

عمران خان کی طرف سے آئندہ چنددنوں میں لانگ مارچ کی کال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں راناثنا اللہ نے کہاکہ حکومت پرامن مارچ کی اجازت دے گی تاہم کسی کو وفاقی دارالحکومت کاامن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں