مزمل اسلم

حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 2022-23ء میں جاری نہیں رکھ سکتی’ مزمل اسلم

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما و سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عوام ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں، حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 2022-23میں جاری نہیں رکھ سکتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ کل 160 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل الزام لگا رہے تھے کہ شوکت ترین نے بجٹ بے ضابطگیاں کی ہیں، مزید یہ کہ وہ کہتے رہے تھے کہ خزانے میں کوئی رقم نہیں ہے۔مزمل اسلم نے کہاکہ حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 2022-23ء میں جاری نہیں رکھ سکتی، افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ 2 سال سے تقریباً 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا، ملکی ترقی 2022-23کے مالی سال میں کم ہونے پر 3 سے 4 فیصد پر آسکتی ہے، ملکی ترقی کم ہونے سے ملک میں مزید بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں