وزیر اعظم

صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا ایک ناگزیر آئینی تقاضہ ہے’ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نومنتخب باڈی صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی ذمہ داری میں سرخرو ہو، اس مقصد میں انہیں ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں،صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا ایک ناگزیر آئینی تقاضہ ہے ،اتحادی حکومت میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کا نہ صرف تحفظ کرنے میں یقین رکھتی بلکہ اس کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے، سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں