سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

حکومت نے لاپتہ افراد کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، اعظم نذیر تارڑ چیئر مین ہونگے

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت نے لاپتہ افراد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی کے چیئر مین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے ۔

کمیٹی کے اراکین میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، خان وزیر مواصلات اسعد محمود، وفاقی وزیر شازیہ مری، وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ،وزیر بحری امور فیصل سبزواری اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں، کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کر سکے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی اور وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ مہیا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں