احسن اقبال

عمران نیاز ی کا کام اور مشن صرف انتشار پھیلا نا ہے،احسن اقبال

ظفروال(گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرائے گئے ۔ہمارا مشن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد کام شروع ہونگے عمران نیاز ی سیاست اور اخلاقیات سے بہت دور ہیں۔

ان کا کام اور مشن صرف انتشار پھیلا نا ہے لیکن ان کی ہر سازش کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام اچھی طرح پہنچان چکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پارٹی کارکنان اور سیاسی ورکرز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے لانگ مارچ اور دھرنوں کی آڑ میں حکومتیں تبدیل نہیں کی جاسکتی جب بھی ملک ترقی کی جانب چلنا شروع ہوتا ہے تو عمران نیازی ملکی ترقی کی روکنے کے لیے لانگ مارچ اور دھڑنوں کی کال دے دیتا ہے۔

معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی کے مطابق انہوںنے مزید کہا کہ آج آپ نے جو مسائل پیش کیے ہیں انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ پورے نارووال خصوصا بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی جلد کردی جائے اور اس کے ساتھ سٹرکوں کی تعمیرو مرمت اور چلڈرن پارک کی تعمیرکا کام بھی جلد شروع کروایا جاسکے۔اس دوران رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور خواجہ محمد وسیم بٹ اور مسلم لیگ ن کے ضلع نارووال کے صدر پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی کے علاوہ پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں