وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کی جانب جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ ،سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم دورے کے دوران مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں