وزیراعظم

وزیراعظم نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا، متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے فوڈ سکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں