لاہور ہائیکورٹ

پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(گلف آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ( منگل) تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کے لیے نام بھی فراہم کر دئیے ہیں ۔فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیا وفاقی حکومت کی جانب سے کون ہے ۔جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے اپنی موجودگی بارے آگاہ کیا اوربتایا کہ الیکن الیکشن کمیشن کا اپنا وکیل بھی ہے ۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج منگل تک ملتوی کر کے تحریری جواب طلب کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں