چین

چین ،جزائر بحرالکاہل کے ممالک کی بہتر ترقی کے لیے مدد فراہم کرنےکا خواہش مند ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیئو کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈالٹن ٹیگلگی کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں کہا کہ چین ،جزائر بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ان ممالک کی بہتر ترقی کے لیے مدد فراہم کرنےکا خواہش مند ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور نیئو نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں اور چین نیئو کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی بھی بن چکا ہے۔دونوں ممالک نے انسداد وبا میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے اورباہمی دوستی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

فریقین نے چین- جزائر بحرالکاہل کے ممالک کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور چین- جزائر بحرالکاہل کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کی کامیابی کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔وانگ ای نے کہا کہ چین جزائر بحرالکاہل کے ساتھ تعاون میں کھلا رویہ رکھتا ہے اور ان ممالک کے دوسرے ممالک کے ساتھ روایتی روابط کا احترام کرتا ہے ۔چین کو امید ہے کہ مشترکہ اتفاق رائے کی بنیاد پر دوستی اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔نصف صدی سے چین، ان ممالک کی ضروریات کے مطابق مدد فراہم کرتا آرہا ہے اور ان ممالک کی ترقی میں طویل مدتی قابل اعتماد شراکت ہے۔
ڈالٹن ٹیگلگی نے کہا کہ چین کی حمایت، جزائر بحر الکاہل کے ممالک کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور امید ہے کہ باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کو آگے بڑھایا جائے تاکہ جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں ترقی و خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں