وزیراعظم

وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022ـ23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022ـ23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے۔وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں ۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے ۔ ویزر اعظم نے کہاکہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے،اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں