چین

چین ، زچہ و بچہ کی صحت کے اشاریوں میں نمایاں بہتری

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) قومی صحت کمیشن کی میڈیا بریفنگ میں شعبہ زچہ و بچہ کی ڈائریکٹر سونگ لی نے کہا کہ اس وقت ملک میں زچہ و بچہ کی شرح اموات، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات اور شیر خوار بچوں کی اموات عالمی اوسط سے بہت کم ہیں۔

ملک میں ماں اور بچے کی صحت کے اشاریے نمایاں طور پر بہتر ہیں اور اموات کی شرح عالمی اوسط سے بہت کم ہیں، حتیٰ کہ دنیا کے متوسط اور بلند آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح سے بھی کم ہیں۔انہی اشاریوں کی بنیاد پر چین کو عالمی ادارہ صحت نے “دنیا میں ماں اور بچے کی صحت میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل دس ممالک میں سے ایک” قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں