سویرا شیخ

سویرا شیخ نے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے سویرا پروڈکشن کے نام سے پروڈکشن ہائوس بنا لیا

لاہور( گلف آن لائن)معروف ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ نے سویرا پروڈکشن کے نام سے اپنا ذاتی پروڈکشن ہائوس کھول لیا ۔ سویرا شیخ نے ملک بھر کے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لئے سویرا پروڈکشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کر لیا ہے جس کے تحت ٹیلی فلمز ،ڈرامہ سریلز ، سیٹ کام اور کمرشل شوٹس کئے جائیں گے۔

سویرا شیخ کا کہنا ہے کہ میرا مقصد پورے ملک سے بہترین ٹیلنٹ کوآگے لانا ہے اور میں نے اسی نظریے سے یہ ادارہ کام کیا ہے ۔ میری کوشش ہے کہ اس پلیٹ فار م کے بینر تلے شوبز انڈسٹری کو بہترین کھیپ میسر آئے ۔ میر امقصد ہرگز کاروبار کرنا نہیں بلکہ پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرناہے اور میں اس کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں