صوفیہ احمد

پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے ‘ صوفیہ احمد

لاہور( گلف آن لائن)امریکہ میں مقیم اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے ، میں نے پاکستان کی سیاست میں پہلے اس قد رانتہا پسندی نہیں دیکھی کہ لوگ ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں ،اس صورتحال کی وجہ سے بہت سے لوگ اس سے متنفرہو کر کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صوفیہ احمد نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے کیونکہ اب سیاست کی وجہ سے خاندانوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں سیاسی جماعتوں ہیں اور ایک دوسرے کے مخالف ہوتی ہیں لیکن جس طرح کی انتہا پسندی پاکستان میں نظر آرہی ہے وہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور اس کے آنے والے سالوں میں انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لے اور سیاسی مخالفت کے لئے ایک حد مقرر کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں