پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انحصار پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھر چکا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی 3 ملکی سیریز کی تیسری ٹیم بنگلادیش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 15 ستمبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کو فائنل کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے تین ملکی سیریز کا ابتدائی شیڈول تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں