درخواستیں طلب

تیسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

لاہور(گلف آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے تیسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ترجمان ٹڈیپ کے مطابق سنگل کنٹری نمائش 13سے15ستمبر2022ء تک جوہانسبرگ ( جنوبی افریقہ) میں منعقد ہوگی ۔ نمائش میں چاول،سمندری غذا اورگوشت، نمک،فارما سیوٹیکلز، کھیلوں کے سامان، پلاسٹک کی اشیائ، جوتے، کٹلری اورکچن کے سامان، الیکٹرو مکینیکل مشینری،ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل، سبزیوں، پراسیسڈز فوڈ، سیمنٹ،سرجیکل آلات، پینٹس اورکیمیکلز، چمرے کی اشیائ، لوہے کی اشیا،

اسٹیل اور کیبلز ، گھریلو سامان ،ٹریکٹرز ،ٹواینڈ تھری ویلرز ،آٹو پارٹس ،آئی ٹی او رپیکجنگ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ15جون مقررہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں