لاہور ہائیکورٹ

سرکاری وکیل کو لاء افسران کی برطرفی سے متعلق کیس میں جواب داخل کرانے کی مہلت

لاہور( گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے لا ء افسران کی برطرفی سے متعلق کیس میں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظورکر لی ۔لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ محکمہ قانون سے ابھی جواب موصول نہیں ہوا،استدعا ہے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے ۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ کسی کو زبردستی مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ انہیںنوکری پر رکھا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق تقرریاں ہونی چاہیے،عدالت حکومت کو زبردستی لا ء افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے سے روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں