فلورملز

فلورملزنے انتظامیہ کی بلا جواز چیکنگ پر آٹے کی سپلائی روکنے کا عندیہ دیدیا

لاہور( گلف آن لائن)فلورملزنے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز چیکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آٹے کی سپلائی روکنے کا عندیہ دیدیا جبکہ محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کیخلاف فلور ملزمالکان کا ہنگامی اجلاس آج ( بدھ) کے روز طلب کر لیا گیا ۔ فلور ملزمالکان کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی جانب سے بلا جواز چیکنگ کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ملز کے گیٹ پر آٹا دیں گے وہ خود مارکیٹ میں سپلائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ فلورملز پر چھاپوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے ،بھتہ خوری کی جا رہی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر نے کہا ہے کہ میانوالی میں راولپنڈی جانے والی پرمٹ شدہ گندم کی گاڑیوں سے 20 ہزار روپے لئے جا رہے ہیں۔فلورملز محکمہ خوراک کو فلمزسافٹ ویئر پر تمام تفصیلات فراہم کرتی ہیں ۔محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کے خلاف مل مالکان کا ہنگامی اجلاس آج بدھ کے روز طلب کیا گیا ہے جس میں صورتحال پر غور کے بعد احتجاجی حکمت عملی طے ہوگی۔ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما عاصم رضا ملک نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں سپلائی چیک کرے ملز پر چھاپوں کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں