ٹوئٹنی سیریز

مہمان ٹیم کیخلاف ٹوئٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ، ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں، بسمہ معروف

کراچی(گلف آن لائن)قومی ویمنز ٹیم کے کپتان بسمہ معروف نے کہاہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹوئٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سری لنکا کے ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹوئٹنی سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس کا ہر پوائنٹ ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے ورلڈکپ میں براہ راست شامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں