ہاکی ٹیم

ہاکی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 2 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے روانہ ہوگی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم 4 جون سے لوزانے سوئزرلینڈ میں شروع ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 2 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے روانہ ہوگی۔ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون پاکستانی وقت مطابق پانچ بجے پولینڈ کیساتھ کھیلے گا،دوسرا میچ بھی 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا،5 جون کو پاکستان دو میچز کھیلے گا.

پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے سوئٹرزلینڈ کیساتھ جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ملائشیا کیساتھ کھیلے گابعد ازاں 5 جون کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔واضح رہے فائیو اے سائیڈ قومی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہونگے جبکہ منتخب کئے گئے دس رکنی اسکواڈ میں وقار یونس گول کیپر،احتشام اسلم،عقیل احمد،محمد مرتضی یعقوب، تنظیم الحسن کپتان،ارشد لیاقت،حسان امین،ابوزر،عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں