فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں،اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز اس وقت اقلیتی وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی غیرآئینی و غیرقانونی حکومت کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے 5 مخصوص نشستوں کے ارکان ڈی سیٹ ہوگئے ہیں، اس اسمبلی کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اس اسمبلی میں جانے کیلئے تیار نہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ادارے بھی اپنا کام کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ترکی دورے میں 54 لوگوں کو اپنے ساتھ لے کرگئے ہیں، اس وقت پاکستان میں ایک ا?ئینی بحران ہے، ان کے پاکستان میں دن کم اور بیرون ملک رہنے کے دن زیادہ ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلاول بھٹو، حناربانی کھر اور شیری رحمٰن کے بیرون ملک دورے زیادہ ہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم اور توانائی کے وزراء استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، مصدق ملک اور خرم دستگیر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں