پیپلزپارٹی

عمران خان کا پاکستان مخالف بیان،پیپلزپارٹی نے عمران خان کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)عمران خان کا پاکستان مخالف بیان،پیپلزپارٹی نے عمران خان کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زردادی نے پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری ک ہدایت کے بعد عمران خان کے بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں احتجاج کی حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دے دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندر بھی اٹھائیں گے، فارن فنڈنگ لینے والے تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پر معافی مانگے

اپنا تبصرہ بھیجیں