جاوید لطیف

عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں،اب بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی،اب منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دھرنے کے نام پر ایک اکائی کے مرکز پر حملے اور کارکنوں کو اسلحہ لانے کی ترغیب مسلح جدوجہد کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہی خواہش سب پاکستان دشمن قوتیں بھی رکھتی ہیں جو عمران خان دہرا رہا ہے،قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے ریاستی اداروں کو اس باغی کو فورا کچلنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اسی سازش کو بھانپتے ہوئے غیر مقبول فیصلہ کیا،ایٹمی پروگرام کی ہر طرح کی قیمت پہلے بھی چکائی آئندہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں