آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی عمران خان کے بیان کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔ اپنے بیان میں نہوںنے کہاکہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو،اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، انشاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں