خورشیدشاہ

تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے،خورشیدشاہ

سکھر(گلف آن لائن)وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ عمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیاآج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں ہیں۔انشااللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے

وفاقی وزیر نے کہاکہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر ہی چکے،اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے،عمران سے اب بھی کہتا ہوں،ہوش کے ناخن لو، باز آ جائو،محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں