ٹیکس

ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ، وزیرخزانہ کی چیئرمین ایف بی آر کو مبارک باد

اسلام آباد ( گلف آن لائن) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد کومئی 2022 میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد کو مئی 2022 میں 490 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے بغیر گزشتہ سال کے مقابلے میں ستائیس فیصد یا ایک سو تین ارب روپے زیادہ جمع کیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کوریفنڈز کی مد میں تیس ارب روپے فراہم کیے ، جو گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے مقابلے میں چوالیس فیصد یعنی نوارب روپے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں