قومی کرکٹ ٹیم

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشنز کا آغاز (آج) سے ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشنز کا آغاز (آج)2 جون بروز جمعرات سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔(آج)2 جون جمعرات کودوپہر ایک سے 2 بجے تک پاکستان وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرینگے ،دوپہر ڈھائی بجے سے رات 8 بجے تک قومی کرکٹ اسکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔

3 جون بروز جمعہ کو شام 6 سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک قومی کرکٹ اسکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا 4 جون بروز ہفتہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگوکرینگے ۔دوپہر ڈھائی بجے سے رات 8 بجے تک قومی کرکٹ اسکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔5 جون بروز اتوار کو قومی اسکواڈ کی ملتان روانگی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں