اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے کاٹنے سے معیشت ترقی تباہ ہو جائے گی۔ حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے وہ صنعت جو بی 3 اور بی 4 کنکشن پر ہے اس کی بجلی کی سپلائی غیر معینہ مدت کے لئے کاٹ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا، ہر چیز کی قلت ہو جائے گی اور معاشی ترقی تباہ ہو جائے گی۔