علی امین گنڈا پور

تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو کھڑا کیا تھا، علی امین گنڈا پور

پشاور(گلف آن لائن ) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو کھڑا کیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی اس لہر کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا سے لڑائی جسطرح کی دنیا نے تعریف کی، تحریک انصاف کے دور میں ایمپورٹ ایکسپورٹ بلند سطح پر تھیں، تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو کھڑا کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی لائی گئی، بجلی مہنگی کی، پیٹرول ڈبل سینچری کراس کرگیا، یہ مسئلہ پاکستان کی دفاع کا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے گھر کی چار دیواری کی پامالی کی گئی، گھروں میں گھس گئے، خواتین کی بے عزتی کی گئی، رانا ثنا اللہ نے اپنے غنڈوں کو وردیا پہنائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اب راستہ بتائیں اسی راستے پر اسلام آباد جائیں گے، گلگت اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کے بارے میں کہتے ہیں کہ انکو گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ جارحانہ رویہ استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں