رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ تصویری و خطاطی کی نمائش (کل)منعقد کریں گی

لاہور(گلف آن لائن )شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ کی پہلی سولوتصویری و خطاطی نمائش کل( ہفتہ )گلبرگ کی آرٹ گیلری میںمنعقد کی جائے گی ۔ اس نمائش میں رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے فن پارے پیش کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اس طرح کی سر گرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدن کومستحق افراد کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں پرخرچ کرتی ہیں ۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قران مجید بھی لکھ رہی ہیں اور اب تک وہ 17پارے مکمل کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں