حافظ نعیم الرحمان

کل پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (گلف آن لائن ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل ہفتہ کو پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پروٹوکول کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا، اشرافیہ کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کیا جائے فرق نظر آجائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جونیجو حکومت میں 1000 سی سی گاڑی پر پابندی لگا دی گئی تھی، پی ڈی ایم نے مہنگائی کو بنیاد بنا کر حکومت کو ختم کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ بتایا جائے پیٹرول مہنگا کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف کی اور کون کون سی شرائط ہیں، اتنے مہنگے تیل سے کیسے چیزیں تیار کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بتائیں انڈسٹری کیا کرے گی؟ آرڈر کیسے پورے کریں گے، ایکسپورٹ کیسے کریں گے، گیس انڈسٹری کو نہیں دی جاتی، عمران خان روس سے تیل کے معاہدے سامنے لائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کل پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا، شہری اب ہواں کے پیچھے نہ چلیں، ہم کراچی شہر کا مقدمہ لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں