انعام کا اعلان

یورپئین کرکٹ سیریز ٹائٹل جیتنے والی البی زلمی کلب کے لیے جاوید آفریدی کا دس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن)یورپئین کرکٹ سیریز ٹائٹل جیتنے والی البی زلمی کلب کے لیے جاوید آفریدی کا دس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ۔گلوبل زلمی میں شامل آلبی زلمی کلب میں شامل پاکستانی کرکٹررز نے ایونٹ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا،آلبی زلمی نے یورپئین کرکٹ سیریز فائنل میں بو ٹریکا کلب کو بیس رنز سے شکست دی تھی ،بارش سے متاثر فائنل میں آلبی زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر چورانوے رنز بنائے۔ اسماعیل ضیا 39اور راحیل خان بیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں بوٹریکا کلب 8وکٹوں پر 76رنر بناسکے، آلبی زلمی کے میر افضل نے چار وکٹیں حاصل کیں ،آلبی زلمی یورپئین کرکٹ لیگ سیریز میں مسلسل آٹھ میچز جیت کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچی ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے آلبی زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آلبی زلمی کی شاندارکارکردگی سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں