پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم نے سری لنکن حریف کو دوسرے میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکن حریف کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔قومی ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے سنچری اور منیبہ علی نے نصف سنچری اسکور کی، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 158 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی، جس کی بدولت پاکستان نے 253 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی فاطمہ ثناء نے بہترین بولنگ کی اور مہمان ٹیم کی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس کے باعث سری لنکن ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹ پر 180 رنز بناسکی۔کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 253 رنز بنائے۔اوپننگ بیٹرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 158 رنز اسکور کیے، جو پاکستان ویمن کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

منیبہ علی 56 رنز بناکر پویلین لوٹیں جبکہ پلیئر ا?ف دی میچ سدرہ امین نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان بسمہ معروف نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے، جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 180 رنز بناسکی۔ہرشیتا مداوی 41 رنز بناکر نمایاں رہیں، کویشا دلہاری نے 32 اور ہنسیما کرونا رتنے نے 27 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 26 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، عمیمہ سہیل نے 2 اور ندا ڈار نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان نے 73 رنز سے میچ جیت کر 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں