حج پیکج

اقامہ رکھنے والوں کیلئے حج پیکج 2022 کا اعلان

ریاض(گلف آن لائن)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے شہریوں سمیت اقامہ ہولڈرز کے لئے 14ہزار ریال سے 10 ہزار ریال تک کے تین پیکجز کا اعلان کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ پیکجز میں رجسٹریشن کا عمل 7 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ رواں سال زیادہ تعداد میں حج کے لیے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔مملکت نے کورونا کے دوران حج کو 60 ہزارعازمین تک محدود کر دیا تھا، جبکہ تقریبا 10 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ اسے 15 فیصد سعودی شہری اور 85 فیصد بین الاقوامی کوٹے میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 65 سال سے کم عمر کے افراد کو حج کرنے کی اجازت کے لیے تین بار ویکسین لگوانی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اندرون ملک افراد کے لئے اعلان کردہ حج پیکجز میں پہلا پیکج 14 ہزار ریال کا ہے جوکہ 7 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

مذکورہ پیکج میں متعلقہ شہروں سے جہاز اور ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ کی سہولت فراہم کی گئی ہیاس کے علاوہ منی میں رہائش ,کھانا اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔دوسرا پیکج 13 ہزار ریال کا ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 6 لاکھ 76 ہزار روپے بنتا ہے۔ اس پیکج میں حجاج کرام کو منی میں رہائش دستیاب نہیں ہوگی انہیں مکہ مکرمہ کے ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔تاہم ایام حج میں انہیں منی میں خیمہ اور کھانے پینے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔تیسراپیکج 10ہزار ریال کا ہے جوکہ پاکستانی روپوں میں پانچ لاکھ 20 ہزار روپے بنتا ہے۔اس پیکج کے حامل افراد کو منی میں خیمہ الاٹ کیے جانے کے علاوہ کھانا اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔سعودی وزارت حج کا کہنا تھا کہ تینوں پیکجز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی نہیں ہیں جبکہ اندرون ملک افراد 12 جون تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔تاہم جس کے بعد کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں