وزیر داخلہ

عمران خان کو بنی گالا میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے مطابق ان کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے مطابق ان کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کیمطابق فراہم کی گئی” یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں،قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانیاوروفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کیمطابق فراہم کی گئی” یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ انہوںننے کہاکہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا،کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ ،یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں