مہوش حیات

مس مارول کے پریمیر میں مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی شرکت، مداح حیرانگی میں مبتلا

لاس اینجلس (گلف آن لائن)مارول اسٹوڈیو کی آنے والی امریکی ویب سیریز مس مارول کے ورلڈ پریمیئر میں اداکارہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد کی شرکت سے خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔مس مارول کا پریمیئر امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا جس میں ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ پاکستانی نژاد ایمان ولانی سمیت پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر میں مس مارول کو دوسری کاسٹ اور دیگر تین ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی جب کہ اس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں