جرمنی

جرمنی کا اپنی فوج کیلئے 107ارب ڈالر کا فنڈ، روس کا اظہار تشویش

ماسکو/برلن(گلف آن لائن)جرمنی کی جانب سے اپنی فوج کیلئے 107 ارب ڈالرکے فنڈ کے اعلان پر روس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک اور تصدیق ہوگئی ہے کہ جرمنی نئی عسکریت پسندی کی راہ پر گامزن ہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی حکومت اور قدامت پسند اپوزیشن نے ایک معاہدہ کیاہے جس کے تحت یوکرین میں روس کے حملے کے بعد اپنی فوج کی تشکیل نو کے لیے107 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا،

تاہم دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروو نے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور تصدیق ہوگئی ہے کہ جرمنی نئی عسکریت پسندی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ہٹلر کے 1930 کی دہائی میں نازی جرمنی کے دوبارہ اسلحہ سازی کے پروگرام کا حوالہ دیتا ہے جس نے دنیا کو جنگ میں جھونک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں