رافیل نڈال

رافیل نڈال اور ناروے کے ٹینس سٹار کیسپررڈ نے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس(گلف آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال اور ناروے کے ٹینس سٹار کیسپررڈ نے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈرزویروف میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر میچ سے دستبردار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 35 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈرزویروف پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر 6-7(8-10)سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ 6-6 سے برابر تھا کہ الیگزینڈرزویروف دائیں ٹخنے میں تکلیف کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے ،ان کی تکلیف اتنی شدید تھی کہ ان کو وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر لے جایا گیا۔

ادھر امریکی نو عمر ٹینس سٹار کوکو گف کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ، وہ ویمنز سنگلز کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے بھی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 18 سالہ کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا پیگولا نے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں میڈیسن کیز اور ان کی ہم وطن امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹائون سینڈ کو شکست دی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میڈیسن کیز اور ٹیلر ٹان سینڈپر مشتمل ہم وطن حریف امریکی جوڑی کوٹائی بریک پر 4-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ویمنز ڈبلز فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا پیگولاکا فائنل میں مقابلہ فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں