ببرک شاہ

اداکارببرک شاہ نے اداکارہ ریشم کو فلم انڈسٹری کی بڑی اداکارہ قرار دیدیا

لاہور( گلف آن لائن)ناموراداکارببرک شاہ نے اداکارہ ریشم کو فلم انڈسٹری کی بڑی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہر طرح کے کردار بخوبی نبھا کر اسے ثابت کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریشم انتہائی سلجھی ہوئی ذہین اداکارہ ہیں ، انہیں جس طرح کا بھی کردار دیا جائے وہ اسے اپنے اوپر طاری کر لیتی ہیں اور یہی ایک بڑ فنکار کی نشانی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں شاید ریشم واحد اداکارہ ہیں جن کے دوستوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے اور سب ہی ان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریشم کی شخصیت میں کوئی جھول نہیں اور یہی وجہ ہے کہ بطور اداکارہ یا عام انسان ان کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں نکالتی جا سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں