وزیر خارجہ

بلاول بھٹو ز رداری کی بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آچکا ہے اقوام عالم بھارت میں ہندوتوا کو روکیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آچکا ہے اقوام عالم بھارت میں ہندوتوا کو روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں