حافظ حمداللہ

بی جے پی کی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کی گئی ،حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( گلف آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے بھارت میں رسول اکرم کی شان میں گستاخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان بی جے پی کی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کی گئی بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف جنونیت کی آگ آپے سے باہرہے، ترجمان پی ڈی ایم نفرت کی وجہ سے انتہا پسند ہندووں اور آر ایس ایس کے بدمعاشوں کے ہاتھوں اسلامی شعائر غیرمحفوظ ہے، جس کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف جنونیت کی آگ آپے سے باہرہے، ترجمان پی ڈی ایم نفرت کی وجہ سے انتہا پسند ہندووں اور آر ایس ایس کے بدمعاشوں کے ہاتھوں اسلامی شعائر غیرمحفوظ ہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ ناپاک اور توہین آمیز جسارت سے امت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی، پوری مسلم دنیا نے بھارت اور بھارتی مصنوعات سے بائیکاٹ کااعلان کیاہے، پاکستان بھی بھارت سے سیاسی، تجارتی،اور سفارتی سطح پر بائیکاٹ کااعلان کرے ، نریندر مودی اس گستاخی پر مسلم دنیا کے ممالک اور امت مسلمہ سے معافی لیں اور معذرت کرے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ فوراً بھارتی ہائی کمشنر کووزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھارت کی اسلام اور مسلمان دشمنی پراپنے منصب کے مطابق ذمہ داری پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں