عمران اسماعیل

عوامی طاقت صرف عمران خان کے ساتھ ہے، سندھ کی عوام نے پی پی کے احتجاج میں شرکت نہ کرکے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے، عمران اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ عوامی طاقت صرف عمران خان کے ساتھ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پی پی کے احتجاج میں شرکت نہ کرکے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیہاڑیاں دیکر لانگ مارچ کرنے والے جان لیں عوامی طاقت صرف عمران خان کے ساتھ ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹریکٹر مارچ مہنگائی مارچ والی پی پی اب مہنگائی پر ن لیگ کی ترجمان بنی ہوئی ہے، عوام ذاتی مفادات، جعلسازوں کی جماعت کو اب پہچان چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں