طلحہ طالب

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، درخواست تھانہ میں جمع کروادی

گوجرانوالہ (گلف آن لائن)گوجرانوالا میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔طلحہ طالب نے تھانہ سبزی منڈی گوجرنوالا میں درخواست جمع کرا دی۔انہوں نے بتایا ابھی تک مجھے فراڈ کی رقم واپس نہیں ملی، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں اور اب یہ واقعہ پیش آ گیا۔

طلحہ طالب نے پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوا تھا، ان سے کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیے گئے تھے اس حوالے سے طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں