حلیم عادل شیخ

بھارت نے جو حرکت کی ہے اس پر عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے، حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے جو حرکت کی ہے اس پر عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے۔اپنے وڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے مودی کی ٹیم کے ممبر نے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک مجاہد ختم نبوت محافظ ناموس رسالت عمران خان وزیر اعظم تھے اپنے تقاریر و بیانات میں کھل کر بات کرتے تھے۔اقوام متحدہ سے لیکر پاکستان تک مودی کو اپنی اوقات یاد دلاتے تھے، وہ اقوام متحدہ میں بھی کہتے تھے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بات ہو تو ہمارے دل میں تکلیف پہنچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو بھارت نے حرکت کی ہے عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے، مودی کو پتہ تھا موجودہ کرائم منسٹر سے ردعمل میں صرف ٹوئٹ آئے گا، کیوں کہ امپورٹڈ حکومت امریکہ، اسرائیل بھارت کا ایک الائنس ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر خارجہ بھی گم ہیں کرائم منسٹر سمیت کابینہ میں جرات ہے تو عمران خان کی طرح بات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں