آصف علی زرداری

مسلمان ممالک کی طرف سے مودی سرکار کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج باعث اطمینان ہے،آصف زرداری

کراچی(گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کی طرف سے مودی سرکار کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج باعث اطمینان ہے۔ بھارتی انتہا پسند کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ شدت پسند مودی کے پیروکار کی طرف سے مسلمانوں کی دل آزاری سیکولر بھارت کی نفی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک کی طرف سے مودی سرکار کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے شان میں گستاخی سے ہر اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں