وزیر اطلاعات

بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

انہوںنے بتایاکہ بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپلائی چین میں بھی گیپ ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کئے، ہم ان مسائل کو فوری طور پر حل کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سالوں میں نہیں چلا سکی جو پی ایم ایل این نے شروع کئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ تریموں میں سیمنز کا ایل این جی پلانٹ جو دنیا میں سب سے زیادہ 61.6 فیصد کارآمد پلانٹ ہے اور یہاں 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلی ٹربائن آ چکی تھی، ابھی تک چل نہیں سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں