آئی سی سی

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں دو پاکستانی کرکٹرز شامل

دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستان کی 2 ویمن کرکٹرز پلیئر ا?ف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئی ہیں۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن پلیئر اور آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئی ہیں جبکہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کرکٹرز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کھیلے گئے 6 میچز میں قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میچز میں فتح حاصل کی۔پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز 1ـ2 سے اپنے نام کی۔سری لنکن ویمنز ٹیم سیریز کے آخری ون ڈے میچ کو جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں