کورونا کا شکار

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف بھی کورونا کا شکار

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان اور ‘باربی ڈول’ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ چند دونوں سے معروف بھارتی اداکار کووڈ19 سے متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور ادتیا رائے میں بھی وبا کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار نے حال ہی میں کورونا کو شکست دی ہے۔ شاہ رخ اور کترینہ نے کووڈ کی رپورٹ مثبت آنے پر فلموں کی شوٹنگ سمیت اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔

مذکورہ اسٹارز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ کورونا کے سبب ہی کترینہ کیف اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے بھارتی فلم ایوارڈ بھی شریک نہیں ہوسکیں تھیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نامور فلم ساز کرن جوہر کی 25 مئی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، واضح رہے کہ اس تقریب میں کترینہ اور شاہ رخ شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں