دعا زہرا بازیابی کیس

دعا زہرا بازیابی کیس، سماعت سے قبل ماں کی بیٹی سے چند لمحوں کی ملاقات کرائی گئی تاہم بیٹی نے ملاقات سے گریزکیا

کراچی(گلف آن لائن)دعا زہرا بازیابی کیس کی سماعت سے قبل ماں کی بیٹی سے چند لمحوں کی ملاقات کرائی گئی تاہم بیٹی نے ملاقات سے گریز کیا۔ بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا بازیابی کیس کی سماعت سے قبل دعا زہرا کے والدین عدالت پہنچے۔دعا زہرا اور اس کے شوہرظہیر کو بھی عدالت پہنچایا گیا۔کمرہ عدالت میں والدہ اور بہن دعا زہرا کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کررونے لگیں اور والدہ نے پھربیٹی سے ملنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے دعا سے والدہ کو ملنے سے روک دیا۔

کمرہ عدالت میں دعا کی والدہ آہ بکا کرنے کے بعد بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد پولیس نے ماں کو بیٹی سے چند ِلمحوں کی ملاقات کرادی اوروالدہ نے بیٹی کو گلے لگایا۔دعا کی جانب سے اپنے گھروالوں سے ملنے سے گریز کیا اور ماں کو بیٹی سے پھر دور کر دیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر سماعت سے قبل میڈیا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسوایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے میڈیکل رپورٹ کو چیلنج کررکھا ہے۔وکیل والد نے بتایا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔

ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں۔الطاف کھوسو ایڈووکیٹ نے کہاکہ میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا۔ ایک جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی ہے۔اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں