عمران اشرف

سدھو موسے والا ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا، عمران اشرف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کا گانا سْن کر اْنہیں یاد کیا ہے۔انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف کی گاڑی میں سدھو موسے والا کا مقبول ترین گانا ‘سو ہائی’ چل رہا ہے۔عمران اشرف ناصرف گانے سے لطف اندوز ہوئے بلکہ اْنہوں نے سدھو موسے والا کو یاد بھی کیا۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘سدھو موسے والا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں